ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ ، اینڈی مرے نے چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 6 جولائی 2015 13:39

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ ، اینڈی مرے نے چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) لندن میں ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں برطانوی ٹینس پلیئر اینڈی مرے نے اطالوی حریف اینڈریاس سیپی کو ہرا کر چوتھے راوٴنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں برطانیہ کے عالمی نمبر 3 اینڈی مرے کا مقابلہ اطالوی حریف اینڈریاس سیپی کیساتھ ہوا۔ دونوں پلیئرز کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ برطانوی سٹار ٹینس پلیئر نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف پلیئر کیخلاف سخت مقابلے کے بعد فتح سمیٹی۔ ان کی جیت کا سکور چھ دو ، چھ دو ، ایک چھ اور چھ ایک رہا۔ اس جیت کے بعد فاتح پلیئر ٹورنامنٹ کے چوتھے راوٴنڈ میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔