2015ء الیکشن کا سال ہے ‘پی ٹی آئی کے وکیل نے جوڈیشل کمیشن میں ثابت کر دیا ہے الیکشن 2013 ء میں منظم دھاندلی ہوئی ہے‘عمران خان

پیر 6 جولائی 2015 13:47

2015ء الیکشن کا سال ہے ‘پی ٹی آئی کے وکیل نے جوڈیشل کمیشن میں ثابت کر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران نے کہا ہے کہ 2015ء الیکشن کا سال ہے ۔پی ٹی آئی کے وکیل نے جوڈیشل کمیشن میں ثابت کر دیا ہے کہ الیکشن 2013 ء میں منظم دھاندلی ہوئی ہے، ہمیں کمیشن کے فیصلے کاا نتظار ہے،ریحام خان عملی سیاست میں آچکی ہیں۔ پی ٹی آئی ملک کو خوشحال بنائے گی ،ایک دن اگر اقتدار میں آ گئے تو ملک کے معاشی حالات ایسے بدل دیں گے کہ ملک کو نہ قرض لینے کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی کسی سے بھیک لینے کی ،عوام کو یقین دلاتا ہو ں انکا اعتماد کبھی نہیں توڑوں گا۔

ملک کے 90 فیصد لوگ کینسر کا علاج نہیں کرا سکتے ہیں اگر حکمران عیاشیاں بند کر دیں تو عوام مزید بھی ٹیکس دیں گے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ ایم کیو ایم پر جو الزامات لگائے گئے ہیں انہیں ان الزامات کا داغ دھو نا چاہیے۔

(جاری ہے)

جب میں سیاست میں نہیں آیا تھا تو مجھ میں صبر نہیں تھا اب سیاست میں آگیا ہوں اور صبر بھی آگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں ان کا اعتماد نہیں توڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دیتا ہے لیکن نہ یہاں پانی ہے اور نہ بجلی ہے مسائل کے باوجود کراچی کے لوگ سب سے زیادہ عطیات دیتے ہیں شوکت خانم اسپتال کے لئے بھی پاکستانیوں سے چندہ لیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی جلد شوکت خانم اسپتال قائم کیا جائے گا۔ شوکت خانم اسپتال کراچی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ زمین جیسے ہی ملے گی شوکت خانم اسپتال کی تعمیر شروع کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :