وسیم اکرم آئندہ ماہ نوجوان باؤلرز کو تربیت دیں گے

پیر 6 جولائی 2015 14:39

وسیم اکرم آئندہ ماہ نوجوان باؤلرز کو تربیت دیں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹباؤلر وسیم اکرم آئندہ ماہ نوجوان باؤلرز کو تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے وسیم اکرم آئندہ ماہ دو ہفتوں کے لیے تربیتی کیمپ لگائیں گے جس میں 15 سے 20 فاسٹ باؤلرز کو تربیت دی جائے گی۔ پی سی بی کامزید کہنا ہے کہ یہ کیمپ یکم سے 13 اگست تک جاری رہے گا اور وسیم اکرم اس کیمپ میں نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔