ڈائمنڈ ایتھلیٹکس لیگ ، سو میٹر دوڑ میں جمیکا کے کھلاڑی کی کامیابی

پیر 6 جولائی 2015 14:53

ڈائمنڈ ایتھلیٹکس لیگ ، سو میٹر دوڑ میں جمیکا کے کھلاڑی کی کامیابی

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پیرس میں ڈائمنڈ ایتھلیٹکس لیگ کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا کے صف اول کے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ڈائمنڈ لیگ کی 100 میٹر ریس میں جمیکا کے اسافا پاول نے کامیابی حاصل کر لی۔ پاول نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈز میں طے کیا۔

(جاری ہے)

خواتین کے پانچ ہزار میٹر ایونٹ میں ایتھوپیا کی گینزیبی دیبابا ٹاپ پوزیشن پر رہیں ، پول والٹ میں یونان کے کونسٹاڈینوس فلیپڈیس اور نیکولیٹا کیریا کوپولو نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں جمہوریہ چیک کی زوزانا ہیجنووا نے گولڈ میڈل جیتا۔ مردوں کی ایک سو دس میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں کیوبا کے اورلینڈو اورٹیگا نے ورلڈ چیمپین ڈیوڈ اولیور کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویمنز سو میٹر ریس جمیکا کی شیلی این فریزر پرائس نے دس اعشاریہ سات چار سیکنڈ میں طے کر کے کامیابی سمیٹی۔