کراچی : رینجرز اہلکار کے قتل میں گواہ نے ایم کیو ایم کے کارکن عمیر صدیقی کی شناخت کر لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 17:19

کراچی : رینجرز اہلکار کے قتل میں گواہ نے  ایم کیو ایم  کے کارکن عمیر صدیقی ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015 ء) : مقامی عدالت میں رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم عمیر صدیقی کو گواہ نے شناخت کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عمیر صدیقی کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ناگا رام مہیسانی کی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم عمیر صدیقی پر رینجرز اہلکار لانس نائیک شوکت کو قتل کرنے کا الزام عائد ہے ۔ واضح رہے کہ ملزم ایم کیو ایم الیکشن سیل کا ممبر ہے۔