یونس خان جاوید میاں داد کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی اننگز میں 5 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں

پیر 6 جولائی 2015 19:11

یونس خان جاوید میاں داد کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین ..

پالے کیلے ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے جاوید میانداد کا ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنزبنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پالے کیلے ٹیسٹ میں یونس خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری سکور کی اور ساتھ ہی جاوید میانداد کا سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا جس کے بعد یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔

یونس خان نے یہ کارنامے اپنے 102 ویں ٹیسٹ میں 30 ویں سنچریوں اور 29 نصف سنچریوں کے ساتھ سر انجام دیاجس کے بعد انکے ٹیسٹ کر کٹ میں 8841رنز ہو گئے ہیں ، یونس خان کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور 313 رنز سری لنکا کے خلاف ہی تھا ، دوسری جانب یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی اننگز میں 5 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ جاوید میانداد نے 124 ٹیسٹ میچوں میں 8832 رنز بنائے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :