پاکستان ،بھارت نے تین ،تین بینکوں کی برانچز کھولنے کی اجازت دی ہے، دونوں مرکزی بینکوں نے ضروری کارروائی مکمل کر لی ، چیئرمین نجی بینک

صرف نئی دہلی سے گرین سگنل کا انتظار ہے،ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے نیشنل بینک ،یونائیٹڈ بینک کو لائسنس کے اجرا ء میں سست روی کا سامنا ہے

پیر 6 جولائی 2015 20:21

پاکستان ،بھارت نے تین ،تین بینکوں کی برانچز کھولنے کی اجازت دی ہے، ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان اور بھارت میں جلد ایک دوسرے کی بینک برانچز کھولی جائیں گی جس کے لئے نئی دہلی سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ پاکستان کے نجی بینک کے چیئرمین نے خلیج ٹائمز سے بات چیت میں کہا کہ دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی بینک برانچز کھلنا ایک تاریخی موقع ہوگا جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے تاجروں کو فائدہ ہوگا بلکہ پاک بھارت تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال 2012ء میں بھارت نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور بینک آف انڈیا کی برانچز پاکستان میں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب دونوں ملکوں کے حکام نے تین ،تین بینکوں کی برانچز کھولنے کی اجازت دی ہے، اور اس سلسلے میں دونوں مرکزی بینکوں نے ضروری کارروائی مکمل کر لی ہے، صرف نئی دہلی سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ فی الحال ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک کو لائسنس کے اجرا ء میں سست روی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور وہ بینک برانچز کھولنے میں سنجیدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :