اونٹنی کے ساتھ سیلفی۔۔ انجام۔۔۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 7 جولائی 2015 11:35

اونٹنی کے ساتھ سیلفی۔۔ انجام۔۔۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی2015ء)بزرگوں کا کہنا ہے کہ جانور پالتو ہو یا جنگلی، درندہ ہو یا چرندہ، اس سے اس وقت چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی، جب وہ کھانا کھا رہا ہو ۔ اس بات کا عملی تجربہ اس نوجوان کو ہو گیا ہوگا۔ یوٹیوب پر انور ال سعدی نام کے شخص نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔

(جاری ہے)

مختصر دورانیے کی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اونٹنی اپنے بچے کو دودھ پلا رہی ہوتی ہے کہ ایک شخص پیچھے سے آکر اونٹنی کی دونوں پچھلی ٹانگوں کے بیچ میں بیٹھ کر کیمرے کودیکھنے لگتا ہے۔

کیمرہ کی طرف دیکھتے ہوئے اس نے اوٹنی کی پچھلی ٹانگ بھی پکڑ لی۔ ظاہر ہے اونٹنی کہاں برداشت کرتی کہ کوئی اس کے بچے کے کھانے میں مخل ہو۔ اس سے پہلے کہ اُس شخص کی تصویر بنتی، اونٹنی ایک لمحے میں اپنی لات اٹھا کر سیلفی کے متوالے کے منہ پر مارتی ہے اور وہ اڑتا ہوا دور جا گرتا ہے۔امید ہےوہ شخص اب کچھ عرصے تک اونٹوں سے دور رہے گا۔ اندازہ ہےکہ یہ ویڈیو مشرق وسطیٰ کے کسی ملک میں بنی ہے۔