کرن شرما فٹنس مسائل کے باعث دورہ زمبابوے سے آؤٹ

منگل 7 جولائی 2015 11:59

کرن شرما فٹنس مسائل کے باعث دورہ زمبابوے سے آؤٹ

نئی دہلی۔07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر کرن شرما فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ زمبابوے سے باہر ہوگئے۔ کرن شرما کی پریکٹس سیشن کے دوران بائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی بورڈ کے مطابق کرن شرما کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں وقت درکار ہوگا اس لئے وہ زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ ان کے متبادل کے طور پر کسی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا اس طرح بھارتی ٹیم 14کھلاڑیوں کے ساتھ زمبابوے سے سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔