کیربیئن پریمیئر لیگ، پوائنٹس ٹیبل پر بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیم بدستور سرفہرست

منگل 7 جولائی 2015 11:59

کیربیئن پریمیئر لیگ، پوائنٹس ٹیبل پر بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیم بدستور ..

سینٹ کٹس ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)کیربیئن پریمیئر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیم سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ سینٹ لوشیا ذوکس 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سینٹ لوشیا اینڈ نیوس پیٹریاٹس تیسرے، جمیکا تلاواز چوتھے، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو پانچویں اور گیانا ایمزون واریئرز چھٹے نمبر پر ہے۔