خوشبو کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد عید الفطر پر لیلیٰ الفلاح میں پرفارم کریں گی

منگل 7 جولائی 2015 12:30

خوشبو کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد عید الفطر پر لیلیٰ الفلاح ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)نامور اداکارہ خوشبو کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد عید الفطر پر الفلاح میں پیش کئے جانیوالے تھیٹر ڈرامے میں لیلیٰ کو کاسٹ کر لیا گیا ۔جبکہ اداکارہ صائمہ خان عید الفطر پر منروا تھیٹر فیصل آباد میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نامور اداکارہ خوشبو نے عید الفطر پر الفلاح تھیٹر میں پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے اور اپنے بھائی اور بھتیجی کی ہلاکت کے بعد خوشبو امسال عید الفطر پرپرفارم نہیں کریں گی ۔ جسکے باعث اداکارہ لیلیٰ کو الفلاح میں پیش کئے جانے والے تھیٹر ڈرامے کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔