لاہور ہائیکورٹ کی ضلعی کرکٹ ایسویسی ایشن کے صدور کے لئے ایف اے کی شرط عائد کئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت
عمر جمشید منگل 7 جولائی 2015 13:11
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار عامر اقبال نے موقف اختیار کیا کہ کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی خدادا صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جن پر پوری دنیا میں تعلیم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی جاتی ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے کرکٹ ایسویسی ایشن کے ضلعی صدور پر ایف تک تعلیم کی شرط عائد کر دی گئی ہے جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے منافی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ضلعی کرکٹ ایسویسی ایشن کے صدور کے لئے ایف اے تک تعلیم کی شرط عائد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔تاہم جسٹس شاہد کریم نے ذاتی وجوہات کی بناءپر کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.