غلاف کعبہ کو زائرین عمرہ و حج کے ہاتھوں کسی نقصان سے بچانے کے لئے سیکیورٹی اہلکار تعینات

منگل 7 جولائی 2015 13:20

غلاف کعبہ کو زائرین عمرہ و حج کے ہاتھوں کسی نقصان سے بچانے کے لئے سیکیورٹی ..

مکتہ المکرمہ ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سعودی حکام نے غلاف کعبہ کو زائرین عمرہ و حج کے ہاتھوں کسی نقصان سے بچانے کے لئے سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے ۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حرمین الشریفین کے نگران ادارے کے حکام نے بتایا کہ دنیا کے مختلف حصوں سے آئے زائرین غلاف کعبہ کسویٰ کو متبرک تصور کرتے ہوئے اس کے دھاگے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے غلاف کعبہ کو نقصان پہنچتا ہے ۔

خلاف کعبہ کو اس نقصان سے بچانے کے لئے ہمہ وقت 8 سیکیورٹی اہلکار اس غلاف کی حفاظت پر مامور ہیں جو زائرین کو غلاف کعبہ کو نقصان پہنچانے سے روکیں گے حکام کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ اب مکمل طور پر سعودی عرب میں تیار کیا جاتا ہے اور اسے تیار کرنے والی فیکٹری میں مسلسل کام جاری رہتا ہے۔