استعفے سے ہاکی ٹیم بہتر ہوجائے تو دینے کیلئے تیار ہوں،محمد عمران

منگل 7 جولائی 2015 13:44

استعفے سے ہاکی ٹیم بہتر ہوجائے تو دینے کیلئے تیار ہوں،محمد عمران

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین پرفارمنس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپس پہنچ گئی، کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ گارنٹی دی جائے کہ انکے استعفیٰ دینے سے پاکستان ہاکی ٹیم بہتر ہوجائے گی تو وہ استعفیٰ دینے کو تیارہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ استعفیٰ دینے سے پہلے اپنے دوستوں اورگھر والوں سے مشورہ کروں گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کے کھانے پینے کاانتظام ٹھیک تھااورنہ ہی فنڈزتھے۔ انہوں نے کہا کہ جوکمیٹی حکومت نے اب بنائی پہلے بنادی ہوتی تویہ سب نہ ہوتا۔محمدعمران نے مزید کہا کہ سب کومل کر ہاکی کی بہتری کے لیے کام کرناہوگا۔ تنقید کرنے والوں کو بھی آگے آکر ٹیم کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہیے