ورلڈ ہاکی لیگ میں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

منگل 7 جولائی 2015 13:52

ورلڈ ہاکی لیگ میں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ورلڈ ہاکی لیگ میں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاس نہ تو جاب ہے اور نہ کنٹریکٹ، قوم کو بھی پہلے جاگنے کی ضرورت تھی، اب ایک ٹورنامنٹ کی ناکامی پر سب کو ہوش آیا ہے۔فنڈنگ اور ٹریننگ سے متعلق مسائل کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کے پاس کوئی ڈیلی الاونس نہیں تھا، حکومت 6 ماہ پہلے نوٹس لیتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔حکومت اور انتظامیہ اب بیٹھ کر کوئی فیصلہ کرے، ہم نے 6 سال بہت تماشا دیکھ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو نفسیاتی طور پر مالی مسئلہ درپیش تھا، مجھے اپنے کنٹریکٹ میں بھی کوئی پیسہ نہیں دیا گیا۔میں نے حکومت کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اس مالی مسئلے کی وجہ سے کھیل پر اثر پڑے گا، پی ایچ ایف کی طرف سے بھی ہمیں کوئی سہولت نہیں دی گئی۔