شاہد کپور کی رسم سنگیت؛ دولہا دلہن بالی ووڈ گانوں پر رقص کرتے رہے

منگل 7 جولائی 2015 14:42

شاہد کپور کی رسم سنگیت؛ دولہا دلہن بالی ووڈ گانوں پر رقص کرتے رہے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی رسم سنگیت گزشتہ روز ادا کی گئی۔ اس موقع پر شاہد اور میرا کے اہل خانہ، دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شاہد نے اپنی رسم سنگیت میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے فلمی ستاروں کو مدعو نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہد اپنی ہونے والی دلہنیا میرا راجپوت کے ہمراہ اپنی بالی ووڈ فلموں کے گانوں پر ڈانس کرتے رہے۔

شاہد نے اس موقع پر سرخ رنگ کا کرتا اور سیاہ پاجامہ زیب تن کیا تھا جبکہ میرا راجپوت نے رسم سنگیت اور تیل ہلدی کی رسم کی مناسبت سے ہلکے پیلے رنگ کا لہنگا پہنا تھا۔ شاہد کی شادی کی تقریب آج منعقد ہوگی جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے فلمی ستاروں سمیت پانچ سو مہمان مدعو کئے گئے ہیں۔