ہالی ووڈ اداکار ایشٹن کچراور اداکارہ میلا کیونس نے شادی کر لی

منگل 7 جولائی 2015 14:59

ہالی ووڈ اداکار ایشٹن کچراور اداکارہ میلا کیونس نے شادی کر لی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ہالی ووڈ اداکار ایشٹن کچراور اداکارہ میلا کیونس نے شادی کر لی، دونوں گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ ایشٹن اور میلا کے ایجنٹس نے اگرچہ اس خبر کی تصدیق نہیں کی تاہم پیپلز میگزین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ دونوں نے گزشتہ ہفتے شادی کر لی۔ ایشٹن اور میلا کیونس کی ایک بیٹی ہے جب کہ میلا کیونس ان دنوں پھر امید سے ہیں۔

(جاری ہے)

میلا کیونس کے ساتھ تعلقات سے قبل ایشٹن کچر نے اداکارہ ڈیمی مور سے شادی کی تھی جو ناکام ہو گئی۔ 37 سالہ ایشٹن کچر 1999 سے فلمی دنیا کا حصہ ہیں اور ہالی ووڈ کے مقبول اداکاروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ وہ اینی، جابز، نیو ایئرز ایو، دا گارجیئن، اوپن سیزن اور دا بٹر فلائی جیسی فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔ 31 سالہ میلا کیونس بلیک سوان، دا بک آف ایلی، گیٹ اوور، آفٹر سیکس اور بلڈ ٹائیز جیسی فلموں میں کام سے شہرت حاصل کر چکی ہیں۔