گلوکارہ کومل رضوی سیلفی کی وجہ سے تنازع کی زد میںآ گئیں

منگل 7 جولائی 2015 15:07

گلوکارہ کومل رضوی سیلفی کی وجہ سے تنازع کی زد میںآ گئیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی حال ہی میں عبدالستار ایدھی کی علالت کے دوران ان کو ہسپتال دیکھنے گئی جہاں انہوں نے ان کے ساتھ سیلفی لی، اس سیلفی کے باعث کومل رضوی سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔گلوکارہ نے اتوار کے روز عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اپنے فیس بک اکاوٴنٹ پر ان تصاویر کو شئیر کیا، ان تصاویر پر کومل رضوی کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کا بے حد شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی پاکستان کے سب سے اہم انسان عبدالستار ایدھی سے ملاقات ہوپائی۔

(جاری ہے)

اس سیلفی کے علاوہ کومل وضوی نے عبدالستار ایدھی کی اہلیہ کے ہمراہ بھی تصاویر لی۔کومل رضوی کے پرستار ان کی اس سیلفی سے بہت زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔ اس تصویر پر زیادہ تر کمنٹس کومل کی اس سیلفی کے خلاف رہے، البتہ کچھ لوگوں نے کومل کا ساتھ دیا اور ان کا کہنا تھا کہ کتنے لوگ عبدل الستار ایدھی کی عیادت کو گئے؟کومل رضوی کے علاوہ متعدد اداکار حال ہی میں عبدالستار ایدھی کی عیادت کو گئے جن میں آنے والی فلم ”رونگ نمبر“ کی کاسٹ دانش تیمور، سوہاء علی ابڑو اور یاسر نواز شامل ہیں جنہوں نے اپنی تصاویر فیس بک پر بھی شئیر کی۔