پاک، سری لنکا باہمی ٹیسٹ سیریز،کرونارتنے بیٹنگ اور یاسرہ شاہ باؤلنگ کے شعبے میں بازی لے گئے

منگل 7 جولائی 2015 20:46

پاک، سری لنکا باہمی ٹیسٹ سیریز،کرونارتنے بیٹنگ اور یاسرہ شاہ باؤلنگ ..

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی باہمی ٹیسٹ سیریز میں کرونارتنے بیٹنگ اور یاسرشاہ باؤلنگ کے شعبے میں بازی لے گئے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز 2-1 سے گرین شرٹس کے نام رہی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز دلچسپ رہی ہے، بیٹنگ کے شعبے میں سری لنکن بلے باز کرونارتنے اور باؤلنگ کے شعبے میں پاکستانی سپر یاسرہ شاہ چھائے رہے، کرونارتنے نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 میچز کی 6 اننگز میں 318 رنز بنائے، جس میں ان کی ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں، میتھیوز 269 رنز کے ساتھ دوسرے، پاکستان کے یونس خان 267 رنز بنا کر تیسرے، سلوا چوتھے اور اظہر علی پانچویں نمبر پر رہے، دوسری جانب باؤلنگ کے میدان میں یاسر شاہ نے 24 وکٹیں حاصل کیں اور سرفہرست رہے، دھمیکا پریساد 14 وکٹیں لے کر دوسرے اور کوشال 9 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :