سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کی سہولت کار خاتون کی تصویر جاری

منگل 7 جولائی 2015 23:03

سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کی سہولت کار خاتون کی تصویر جاری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کی سہولت کار خاتون کی تصویر جاری کر دی ہے۔ خاتون نجی یونیورسٹی میں استاد کے فرائض انجام دیتی تھی۔پولیس نے سانحہ صفورا میں ملزمان کی سہولت کار خاتون کی تصویر جاری کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون سعدیہ نے سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کی مدد کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سعدیہ سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم جلال کی اہلیہ ہے جبکہ خاتون سہولت کار سعدیہ نجی یونیورسٹی میں بحیثیت استاد اپنے فرائض انجام دیتی تھی۔ خاتون یونیورسٹی کے طلبہ کی ترغیب کرنے کا کام بھی سرانجام دیتی تھی۔ یاد رہے کہ 13مئی کو دہشت گردوں نے صفورا گوٹھ کے قریب اسمعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 45افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔`