جیت سے ایک سیکنڈ قبل خوشی منانا امریکی ایتھلیٹ کو فتح سے محروم کر گیا

بدھ 8 جولائی 2015 11:48

جیت سے ایک سیکنڈ قبل خوشی منانا امریکی ایتھلیٹ کو فتح سے محروم کر گیا

اٹلانٹا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8جولائی۔2015ء) انسان کی زندگی میں بعض اوقات قبل از وقت جیت کی خوشی منانا زندگی بھر اس کے لیے دردناک یاد بن کر رہ جاتا ہے اور ایسا ہی دلچسپ حادثہ ایک امریکی رنز کے ساتھ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق 4 جولائی کو امریکہ کے 239 ویں یوم آزادی کے موقع پر اٹلانٹا میں 10 کلومیٹر طویل میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں بین پائنی نامی رنر نے پوری ریس کے دوران حریفوں پر سبقت بنائے رکھی ، ریس کے آخری لمحات جب وہ فنشنگ لائن سے محض کچھ دور ہی تھے تو انہوں نے فتح کی خوشی منانے کے انداز میں اپنے بازﺅں کو ہوا میں بلند کرلیا اور اسی دوران اس کے پیچھے موجود ایک برطانوی ایتھلیٹ سکاٹ تیز رفتاری سے دوڑتا ہوا آگے نکلا اور ریس اپنے نام کرلی جس کے بعد بین پائنی کے خوشی میں اٹھے ہاتھ ڈھیلے ڈھالے انداز میں نیچے گرگئے اور وہ بے یقینی سے اپنے برطانوی حریف کو تکتا رہ گیا ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا پر جاری فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ بین نے لائن سے کچھ پہلے ہی خود کو نمبرون سمجھتے ہوئے فتح کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ بلند کرلیے تھے اور جب اس خوشی میں جھوم رہا تھا تو ایک سیکنڈ کے سوویں حصے کے اندر برطانوی ایتھلیٹ نے میدان اس کے ہاتھ سے چھین لیا ۔ پہلے تو بین کو ایک لمحے کے لیے یقین ہی نہیں آیا اور پھر اس نے اپنے ہاتھ کولہوں پر رکھ لیے جب اسے احساس ہوا کہ اس کے ساتھ کیا ہوگیا ہے ۔


Marathon runner gets beat after celebrating too... by dawn-news

جیت سے ایک سیکنڈ قبل خوشی منانا امریکی ایتھلیٹ کو فتح سے محروم کر گیا