سپین ، بیلوں کے ساتھ دوڑنے کا روایتی میلہ شروع ہوگیا

بدھ 8 جولائی 2015 12:51

سپین ، بیلوں کے ساتھ دوڑنے کا روایتی میلہ شروع ہوگیا

پامپلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8جولائی۔2015ء) سپین میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے روایتی میلے کا آغاز ہوگیا ، بپھرے بیلوں کے ہاتھوں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سپین کے شہر پامپلونا میں چھ بیلوں کو سڑک پر چھوڑا گیا ۔ ہزاروں افراد بھی بیلوں کے ساتھ دوڑ پڑے ۔ 2 منٹ 23 سیکنڈ کی دوڑ میں بپھرے بیلوں نے متعدد افراد کو زخمی بھی کیا ۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ سپین میں اس روایتی میلے کا آغاز چودہویں صدی میں ہوا تھا ۔