بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا پہلا ایک روزہ میچ پرسوں کھیلا جائے گا

بدھ 8 جولائی 2015 13:04

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا پہلا ایک روزہ میچ پرسوں کھیلا ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ نے میزبان بنگلہ دیش کو دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دی تھی۔ میزبان بنگلہ دیش کو انگلینڈ میں 2017ء میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں سے ایک میچ میں لازمی جیت درکار ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 12جولائی اور تیسرا ون ڈے 15جولائی کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20جولائی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 29جولائی سے شروع ہوگا۔