ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح امریکی ٹیم کا مداحوں کے ساتھ جشن

بدھ 8 جولائی 2015 13:11

ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح امریکی ٹیم کا مداحوں کے ساتھ جشن

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء ) ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن جاپان کو آوٴٹ کلاس کرنے والی فاتح امریکی ٹیم جیت کا جشن منانے مداحوں کے درمیان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فٹبال لوورز نے امریکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر ٹرافی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا اور فٹبالرز نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔