لاہور : فخر سے کہتا ہوں کہ جتنے قرضے اتفاق فاونڈری کے ذمہ تھے سب ادا کر دئے گئے، میں نے یا نواز شریف نے قرضے ہڑپ نہیں کیے، مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نیو ز کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جولائی 2015 16:33

لاہور : فخر سے کہتا ہوں کہ جتنے قرضے اتفاق فاونڈری کے ذمہ تھے سب ادا ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جولائی 2015 ء) : مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام بنکوں کے قرضے

واپس کر دئے تھے. انہوں نے بتایا کہ ہمیں جلا وطنی پر مجبور کیا گیا ہمارے اثاثے موجود تھے. بنکوں نے ہمیں کلئیرنس سرٹیفیکیٹ بھی دیئے. نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بنک کی رسیدیں بھی میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ میں نے یا نواز شریف نے کوئی قرضہ ہڑپ نہیں کیا.

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے چودھریوں اور امیروں نے اپنے قرضے معاف کروائے لیکن ہمارے پاس پائی پائی کا حساب موجود ہے ہم نے تمام قرضے ادا کر دئے.

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتفاق فاؤنڈری ریفرنس کیس میں اگر کوئی صداقت ہوتی تو عدالت کا فیصلہ آ جانا تھا لیکن میں یہ فخر کےساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اتفاق فاؤنڈری کے ذمے عائد 5 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرضہ بھی سود سمیت ادا کر دیا گیا.

اس سے بڑی عزت کی ٹرافی اور کوئی نہیں ہو گی. انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بنکوں کی جانب سے جاری کیے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ موجود ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو ہمیشہ پورا کیا. قرضے معاف کروانے کی گنگا میں بڑے بڑے لوگ نہائے لیکن ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا. شریف خاندان نے کبھی بھی ایک پائی تک کا قرضہ معاف نہیں کروایا. انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بنکوں سے لیا قرض واپس دینے کی مثال نہیں ملتی.