بنگلہ دیش اور جنوبہ افریقہ کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائیگا

بدھ 8 جولائی 2015 18:36

بنگلہ دیش اور جنوبہ افریقہ کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سریز کا پہلا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) بنگلہ دیش اور جنوبہ افریقہ کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سریز کا پہلا میچ کل بروز جمعہ کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جنوبی افریقہ نے میزبان بنگلہ دیش کو دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں دو صفر سے ہرایا تھا جبکہ بنگلہ دیش کو انگلینڈ میں 2017 میں کھیلی جانیوالی چمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے تین ایک روزہ میچوں کی سریز میں ایک میچ لازمی طور پر جیتنا ہوگا۔ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا دوسرا میچ12جولائی جبکہ تیسراایک روزہ میچ15 جولائی کو ہوگا۔ اس کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا میچ20جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 29جولائی سے شروع ہوگا۔ `

متعلقہ عنوان :