یوم علی کے موقع پر کراچی میں موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی : وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی بدھ 8 جولائی 2015 18:58

یوم علی کے موقع پر کراچی میں موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی : وزیر داخلہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 جولائی 2015 ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ یوم علی کے موقع پر کراچی میں موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم علی کے موقع پر کراچی میں سیکورٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں موبائل فون سروس بند نہیں کی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے یوم علی کے موقع پر کراچی میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی تاہم وفاقی وزارت داخلہ نے اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔