ہاکی کے زوال کے اسباب جاننے کیلئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے فیڈریشن کے تین ذمہ داروں کو کل طلب کرلیا

بدھ 8 جولائی 2015 18:58

ہاکی کے زوال کے اسباب جاننے کیلئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے فیڈریشن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) پاکستان میں ہاکی کھیل کے زوال کے اسباب جاننے کیلئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تین ذمہ داروں کو کل صبح10بجے تک طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

طلب کیے جانیوالوں میں اختر رسول‘ مجاہد رانا اور ایک تیسرا عہدیدار شامل ہے۔ کمیٹی کی جانب سے ان تینوں عہدیداروں کو نوٹس طلبی جاری کردیے گئے ہیں۔ جو انہوں نے وصول بھی کر لیے ہیں۔ `

متعلقہ عنوان :