پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جونےئر کھلاڑیوں پر مشتمل چمپین لیگ میچزکے نتیجہ میں پاکستان کو بہترین رنڈ16ٹیم مل جائے گی، محمد عادل

پاکستان قومی ٹیم کے6 کھلاڑیوں کے امریکہ ،روس و دیگرممالک میں پرفیشنل لیگ میچز کھیلنے سے پاکستان فٹ بال کھلاڑیوں میں بڑی دلچسپی پیدا ہو گئی ہے،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مثالی اقدام کی بدولت قومی فٹ بال ٹیم سارک اور ایشیائی چمپین کا اعزاز حاصل کرے گی، میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 جولائی 2015 18:59

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جونےئر کھلاڑیوں پر مشتمل چمپین لیگ ..

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) پاکستان فٹ بال ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد عادل نے کہاہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جونےئر کھلاڑیوں پر مشتمل چمپین لیگ میچزکے نتیجہ میں پاکستان کو بہترین رنڈ16ٹیم مل جائے گی جو کہ 28ستمبر سے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے مقابلوں میں حصہ لے کرملک وقوم کا نام روشن کرے گی پاکستان قومی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کے امریکہ ،روس و دیگرممالک میں پرفیشنل لیگ میچز کھیلنے سے پاکستان فٹ بال کھلاڑیوں میں بڑی دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مثالی اقدام کی بدولت قومی فٹ بال ٹیم سارک اور ایشیائی چمپین کا اعزاز حاصل کرے گی ۔انہوں نے چشتیاں میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ سال رواں کے آغاز پر ملائشیاء ،تھائی لینڈ ،یمن کے ساتھ فٹ بال ٹیموں کے میچز کے دوران پاکستان قومی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اور آئندہ 23دسمبر سے 3جنور ی 2016تک انڈیا میں سارک ممالک کی فٹ بال ٹیموں کے ساتھ میچز میں پاکستان فٹ بال ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی ۔

اور پروفیشنل لیگ کھیلنے والے کھلاڑی بھی قومی ٹیم کے ساتھ آملیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھلاڑیوں کی طرح فٹ بال کھلاڑیوں کے لیگ میچز میں شرکت سے تمام فٹ بال کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اور لیگ میچز میں پاکستانی پلیئرز یاد گار کھیل پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے علاوہ دوسرے کھلاڑی صدام حسین روسی ریاست ایف کے ڈور ڈوئی بشکک کلب ،سعد اللہ مالدیپ،اور کلیم امریکی ریاست کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے فائنل راؤنڈ کے لیگ میچز سپر کپ کے چائنا میں ہونے والے مقابلوں کے سلسلہ میں کرغستان جئا رہے ہیں جہاں وہ 24جولائی اور7اگست کومیچ کھیلیں گے۔انہوں نے تحصیل سطح پر کلبوں سے انڈر16کھلاڑیوں کے میچز کے اقدامات کوپاکستان میں فٹ بال کھیل کی تاریخ میں سنگ میل قرار دیا۔ `

متعلقہ عنوان :