بیویوں کو اٹھا کر بھاگنے کی عالمی چیمپئن شپ

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 8 جولائی 2015 19:57

بیویوں کو اٹھا کر بھاگنے کی عالمی چیمپئن شپ

فن لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2015ء)بیویوں کو اٹھانے کی چیمپئن شپ (Wife-Carrying World Championship) فن لینڈ کے مقام Sonkajärvi پر منعقد ہوئی۔یہ چیمپئن شپ گذشتہ 20 سالوں سے منعقد ہو رہی ہے۔اس سال اگرچہ بارش بھی ہوئی تھی تب بھی اس میں 14 ممالک کے 60 جوڑوں نے حصہ لیا۔کچھ جوڑے تو دیکھنے سے ہی ایتھلیٹ لگ رہے تھے، مگر بہت سوں کو دیکھ کر ہنسی آئی۔

ہر طرف عجیب و غریب حلیوں میں لوگ موجود تھے۔

(جاری ہے)

یہ چیمپئن شپ دو دن تک چلتی رہی۔ اس میں سپرنٹ ریس، ٹیم ریس اور 253.5میٹر کی کورس بھی شامل تھی۔چیمپئن شپ کی ویب سائٹ پر باقاعدہ ہدایات درج تھیں کہ بیوی کو اٹھا کر کن طریقوں سے بھاگا جا سکتا ہے۔ اس سال اس چیمپئن شپ کے مجموعی فاتح وانتا، فن لینڈ کے ویلی پارویانین اور ساری ویلجانن رہے۔2014 میں ہونے والی چیمپئن شپ بھی ویلی نے ہی جیتی تھی مگر تب اسی کی پارٹنر کوئی اور تھی۔چیمپئن شپ جیتنے والے کو بیوی کے وزن کے برابر شراب انعام میں دی گئی۔