سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی ہدایت کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 8 جولائی 2015 22:55

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو  رینجرز کے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 جولائی 2015 ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ آصف زرداری نے وزیر اعلی سندھ کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی ہدایت کی ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ ملک کے وسیع تر مفاد میں سول ملٹری تعلقات میں بہتری انتہائی اہم ہے۔