کاوَنٹی کرکٹ، سعید اجمل باوَلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد فارم میں واپس آنے لگے

muhammad ali محمد علی بدھ 8 جولائی 2015 23:07

کاوَنٹی کرکٹ، سعید اجمل باوَلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد فارم میں واپس ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 جولائی 2015 ء) سعید اجمل باوَلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد فارم میں واپس آنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کاوَنٹی کرکٹ میں شرکت کررہے مایہ ناز پاکستانی جادوگر سپنر سعید اجمل کا جادو پھر سے جاگ اٹھا ہے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل اپنے باوَلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد گزشتہ کچھ عرصے سے خراب فارم کا شکار ہیں۔ تاہم انگلینڈ کاوَنٹی کرکٹ میں سعید اجمل کی فارم پھر سے جاگ اٹھی ہے۔ ورکسٹرشائر اور ہمشائر کی ٹیموں کے مابین کاوَنٹی چیمپئین شپ کے سلسلے میں کھیلے جارہے میچ میں سعید اجمل نے ورکسٹرشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار باوَلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 اوورز میں صرف 14 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

متعلقہ عنوان :