ٹور ڈی فرانس :سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ چیک کھلاڑی نے جیت لیا

جمعہ 10 جولائی 2015 12:10

ٹور ڈی فرانس :سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ چیک کھلاڑی نے جیت لیا

فرانس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء ) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جمہوریہ چیک کے زڈینک سائبر نے جیت لیا فرانس میں جاری سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں شرکاء نے برتری حاصل کرنے کے لیے خوب پھرتیاں دکھائیں ایبی وائل سے لی ہاورے تک 191 اعشاریہ 5 کلومیٹر پر مشتمل کا فاصلہ جمہوریہ چیک کے زڈینک سٹائبر نے 4 گھنٹے 53 منٹ 46 سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا ۔

(جاری ہے)

سلواکیا کے پیٹر ساگن نے 2 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبورکی ۔ فرانسیسی سائیکلسٹ برائن کوکوارڈ نے تیسری جبکہ جرمنی کے جون ڈیگنکولب کی چوتھی پوزیشن رہی ۔ جرمنی کے ٹونی مارٹن کندھے کی انجری کے باعث چھٹے مرحلے سے باہر ہوگئے مجموعی طور پر ریس میں ٹاپ پوزیشن پر ٹونی مارٹن کا راج برقرار ہے ۔