آسٹریلین جونیئر چیمپئن شپ، وکٹورین انڈر 13 کے لیگ سپنر جیک فریزر نے ٹرپل ہیٹ ٹرک کر ڈالی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 جولائی 2015 13:55

آسٹریلین جونیئر چیمپئن شپ، وکٹورین انڈر 13 کے لیگ سپنر جیک فریزر نے ..

برسبین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جولائی۔2015ء) آسٹریلین جونیئر چیمپئن شپ کے ایک میچ میں وکٹوریا کے انڈر 13کپتان اور لیگ سپنر جیک فریزر میک گرک نے 5گیندوں پر 5وکٹیں حاصل کر کے ٹرپل ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین جونیئر انڈور کرکٹ چیمپئن شپ میں وکٹوریا انڈر 13اور ویسٹرن آسٹریلیا انڈر 13کی ٹیمیں برسبین کے مقام پر آمنے سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

وکٹورین انڈر 13ٹیم کے کپتان و لیگ سپنر جیک فریزر میک گرک نے اپنے اوور کی پہلی پانچ گیندوں پر ویسٹرن آسٹریلیا کے پانچ بلے باز پوویلین بھیجے جبکہ آخری گیند پر ایک رن سکور ہوا،یوں ان کے اوور میں ویسٹرن آسٹریلیا نے مائنس 24رن سکور کیے۔ اوور کی تیسری گیند پر ویسٹرن آسٹریلیا انڈر 13کا کھلاڑی رن آؤٹ کیا تاہم انڈور کرکٹ کے قوانین کے مطابق رن آؤٹ کی وکٹ بھی باؤلر کے حصے میں آتی ہے جس کی وجہ سے فریزر ٹرپل ہیٹرک کر نے میں کامیا ب رہے۔