خیرپور :تیز رفتار مسافر کوچ ٹائر راڈ ٹوٹ جانے کے باعث الٹ گئی،بچوں اور خواتین سمیت 25افراد زخمی

جمعہ 10 جولائی 2015 18:25

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ ٹائر راڈ ٹوٹ جانے کے باعث الٹ گئی ۔بچوں اور خواتین سمیت 25افراد زخمی ۔حادثے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

خیرپور کے اکنامک زون تھانے کی حدود جنگل ہوٹل کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ ٹائر راڈ ٹوٹ جانے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25سے زائد افراد زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع مقامی افراد نے اکنامک زون تھانے اور موٹر وے پولیس کو دی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو کوچ سے باہر نکالا جس کے بعد جے ڈی سی ،سول اسپتال کی ایمبو لینسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں میں زخمیوں کو سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا حادثے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈٖاکٹروں کو طلب کرلیا گیا حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب سے ہے جن میں شہباز خان،شاہد حسین،ریاض احمد،حق نواز،عمر صادق،عائشہ،شیریں فاطمہ،محمد فضل،طاہرہ،ریشماں،زینب،انشاء بی بی ،سعیدہ،ناصر علی ،مغل خان،گلزار،فہد اور دیگر شامل ہیں ،جبکہ حادثے کا شکار مسافر کوچ میں 50سے زائد مسافر سوار تھے جو پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :