ا نٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر103روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا

جمعہ 10 جولائی 2015 20:42

ا نٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی

کراچی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ءانٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر103روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر3پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید101.73روپے سے گھٹ کر101.70روپے اور قیمت فروخت101.78روپے سے گھٹ کر101.75روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید102.80روپے سے بڑھ کر102.90روپے اور قیمت فروخت103روپے سے بڑھ کر 103.10روپے پر جا پہنچی۔

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کویورو کی قدر میں 1روپے 35پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 112.75روپے سے بڑھ کر114.10روپے اور قیمت فروخت113.75روپے سے بڑھ کر 115.10روپے ہوگئی اسی طرح 1روپے 25 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید157روپے سے بڑھ کر158.25روپے اور قیمت فروخت158روپے سے بڑھ کر 159.25روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کے مقابلے یو اے ای درہم کی قدر 5پیسے بڑھ گئی جس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت28.05روپے سے بڑھ کر28.10روپے ہوگئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت27.35روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔#

متعلقہ عنوان :