سکھر میں بھی بیت المقدس کی آزادی اور اس پر اسرائیلوں کے تسلط کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے یوم القدس منایا گیا،ریلیاں

جمعہ 10 جولائی 2015 21:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی بیت المقدس کی آزادی اور اس پر اسرائیلوں کے تسلط کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے یوم القدس منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئی سکھر میں پیام ولا یت فا ؤ نڈیشن اورپا کستان شیعہ علما ئے کو نسل سکھر کی جا نب سے سکھر پریس کلب کے سامنے یو م القدس کے موقع پر بیت المقدس کی آزادی اور اس پر اسرائیلیوں کے تسلط کے خلا ف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ حیدری مسجد پرانہ سکھر سے مجلس وحدت السملمین ، اما میہ اسٹو ڈنٹس آرگنا ئیزیشن ، اصغریہ اسٹو ڈنٹس آر گنا ئیز یشن کی جانب سے سکھر پریس کلب تک ایک ریلی نکا لی گئی سکھر پریس کلب کے سامنے رہنما ?ں نے خطاب کر تے ہو ئے بیت المقدس پر اسرائیل کے تسلط کی مذ مت کی اور کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو بیت المقدس کی آزادی کے لیے متحد ہوجا نا چاہیئے ور اس کے خلاف آواز اٹھا نا چا ہیئے رہنما ?ں نے خطاب کرتے ہو ئے فلسطین میں اسرائیل کی حا لیہ جا رحیت پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خا مو شی کو افسوسناک اور دہرا معیار قراردیا اور اس معاملے پر اسلامی مما لک کے سربراہاں مملکت کی خا موشی کی بھی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ جس طرح فلسطین میں مسلمانوں پر بمبا ری اور انہیں شہید کیا جا رہا ہے اگر اس طرح کسی اور ملک میں ہو تاتو انسا نی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار امریکہ اس پر خا موش نہ بیٹھتا اور تمام غیر اسلا می ممالک اس پر چڑھ دوڑتے مگر افسوس کہ اسرائیل کے خلاف کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔