پلے سٹیشن پر گیم کے لیے گرل فرینڈ کو نشہ پلا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 10 جولائی 2015 21:46

پلے سٹیشن پر گیم کے لیے گرل فرینڈ کو نشہ پلا دیا

کاسٹروپ روزل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی۔2015ء)کاسڑوپ روزل، جرمنی میں ایک 23 سالہ شخص کو 500 یوروز جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے پلے سٹیشن پر گیم کھیلنے کے لیے اپنی گرل فرینڈ کو چائے میں نشہ آور دوائی پلا دی۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے اگست میں جب اس شخص کی گرل فرینڈ(اب سابقہ) اس کے گھر آئی تو وہ پلے سٹیشن پر گیم کھیل رہا تھا۔

(جاری ہے)

گیم مکمل کرنے کے لیے اس نے اپنی گرل فرینڈ کی چائے میں نشہ آور دوائی کے چند قطرے ڈال دئیے۔اس دوائی کے اثر سے گرل فرینڈ اگلے دن تک سوتی رہی اور صحیح طرح اپنی نوکری بھی سر انجام نہ دے سکی۔ اس شخص نے عدالت کو بتایا کہ اس نے تو صرف چار یا پانچ قطرے ہی ڈالے تھے۔اس کے بعد اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ عدالت نے اسے 500یوروز جرمانہ عائد کیا ہے۔