سلمان خان نے فلم ”جگل بندی“ میں مرکزی کردار کیلئے جیکولین فرنینڈس کو منتخب کرلیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 11:29

سلمان خان نے فلم ”جگل بندی“ میں مرکزی کردار کیلئے جیکولین فرنینڈس ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کی سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس ایک بار پھر چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان کے ہمراہ فلم” جگل بندی“ میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے پروڈکشن ہاوٴس کے بینر تلے بننے والی فلم ”جگل بندی “ میں مرکزی کردار کے انتخاب کیلئے اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور جیکولین فرنینڈس میں سخت مقابلہ جاری تھا تاہم سلمان خان نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے جیکولین فرنینڈس کواپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے منتخب کرلیا۔

سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس فلم ”ریس 2“ کے بعد ایک بار پھر سیف علی خان کے ہمراہ فلم ”جگل بندی“ میں جلوہ گرہوں گی جبکہ فلم میں اداکارہ کرینہ کپور مختصر کردار اداکریں گی۔