رواں سال صدقہ فطر100روپے فی کس مقرر

ہفتہ 11 جولائی 2015 14:02

رواں سال صدقہ فطر100روپے فی کس مقرر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء)رواں سال صدقہ فطر100 روپے فی کس مقرر کر دیا گیا ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے مطابق عام مارکیٹ میں سوا 2 کلوگندم کے آٹے کی قیمتوں کومدنظررکھتے ہوئے100 روپے صدقہ فطر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ صاحب حیثیت لوگ کھجوراور کشمش کی قیمت کے مطابق صدقہ فطرادا کرناچاہتے ہیں وہ بالترتیب 240،1280 اور2560 روپے فی کس کے حساب سے صدقہ فطراداکرسکتے ہیں۔مفتی منیب نے لوگوں سے اپیل کی کہ عیدالفطرسے جتنا جلد ممکن ہوصدقہ فطر کی رقم ادا کردی جائے تاکہ غریب اورمستحق لوگ بھی عیدکی تیاریوں میں شامل ہوسکیں۔