ہیئر بینڈز کے لیے جان داؤ پر لگانے والی کتیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 11 جولائی 2015 14:22

ہیئر بینڈز کے لیے جان داؤ پر لگانے والی کتیا

مارس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی2015ء) پینسلوینیا کی ایک کتیا کے پیٹ کی سرجری کی گئی تو اس کے معدےمیں سے 62 ہیئر بینڈز، 8 انڈروئیر اور اسی طرح کا دوسرا سامان نکلا۔ مارس میں واقع گڈ شیفرڈ ویٹرنری ہوسپیٹل کے ڈاکٹر ہشام ابراہیم نے اس کتیا کا آپریشن کیا۔ دیگر اشیاء کے ساتھ ، کتیا کے پیٹ سے چار ربر بینڈ اور ایک بینڈ ایڈ(Band-Aid) بھی ملی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ہشام کا کہنا ہے کہ جب اس نے آپریشن کیا تو یہ ساری ہیر بینڈ اور اشیاء ایک دوسرے میں پیوست تھیں۔ ڈاکٹر ہشام کی ہیڈ ویٹرنری ٹیکنیشن ایملی کوٹل کا کہنا ہے کہ 62 ہیر بینڈ، 8 اندر وئیر، چار ربڑ بینڈ اور دیگر چیزیں ٹکی(کتیا کا نام) کے معدے کے لیے بہت زیادہ ہیں۔ڈاکٹر ہشام کا کہنا ہے کہ ٹکی نے ان چیزوں کو کئی دنوں میں نگلا ہوگا۔ ٹکی کی مالکن سارا ویس کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز طور پر ٹکی نے پلاسٹک کا نرف ڈارٹ بھی نگل لیا تھا مگر وہ اس کے پیٹ سے قدرتی طور پر ہی نکل گیا۔