پی ایچ ایف میں سیاست اور اندرونی لڑائی نے ہاکی کا بیڑہ غرق کر دیا،سردار نوید حیدر خاں

ہفتہ 11 جولائی 2015 14:31

پی ایچ ایف میں سیاست اور اندرونی لڑائی نے ہاکی کا بیڑہ غرق کر دیا،سردار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق منیجر مارکیٹنگ سردار نوید حیدر خان نے کہا ہے کہ وہ اولمپئنز سے بڑے ادب سے اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کیلئے بڑی فتوحات اور عزت کمائی لیکن آپ لوگوں نے پاکستان ہاکی کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ قومی کھیل ہونے کے ناطے ہر پاکستانی اور شہری کے دل میں اس کھیل سے محبت بھری ہے۔

عالمی ہاکی لیگ میں پاکستانی ہاکی جس طرح زوال پذیر ہوئی ہے اس پر پوری قوم افسردہ ہے۔ ایسے میں میں اپنی خدمات پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے پیش کرتا ہوں کہ مجھے 3سال تک پی ایچ ایف کی ذمہ داری دی جائے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جاریکردہ اپنے ایک بیان میں کہی۔ نوید حیدر زمان نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے اس بیان سے بہت سارے لوگ ناراض ہونگے لیکن میں یہ ایمانداری سے کہتا ہوں خصوصی طور پر اولمپنز سے معذرت کے ساتھ کہ ہاکی کی تباہی آپ لوگوں کی اندرونی چپقلش اور سیاست کی وجہ سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایسی صورتحال میں 3سال کیلئے ہاکی کی باگ ڈور تین سال کیلئے حقیقی پروفیشنلز کو ہاکی کی بحالی اور دوبارہ نیاخون دے کر گیم آف چمپئنز بنایا جاسکے۔ لہٰذا اس کیلئے 3سال اپنی زبان کو بند کرنا اور تلخی کو چھپا کر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو بہت وقت مل چکا جس میں سب کو مایوسی ہوئی لہٰذا ہمیں مثبت اور تعمیری کام کرنے کا موقع دیںَ اس کام سے قومی عزت ووقار کو بچانے کیلئے اپنا حصہ ڈالنے کی استدعا کرینگے۔

سردار نوید حیدر نے کہا کہ میرا یہ پیغام تمام محبت وطن شہریوں تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹیم میں عارف عباسی صدر پی ایچ ایف‘ سردار نوید حیدر‘ سیکرٹری جنرل اولمپئن حسن سردارڈائریکٹر آپریشنز‘شہباز سینئر چیئرمین ٹیلنٹ پنٹ‘ توقیر ڈار‘ طاہر زمان ڈائریکٹر ٹیکنیکل ‘ ڈاکٹر چارلس ورتھ چیف کوچ اینڈ چیف سلیکٹر اگر وہ مان گئے‘ ایڈوائزری کمیٹی ملک ریاض‘ میاں منشاءء اور ہیڈ آف کارپوریٹر سیکٹر پاکستان اور سمندر پار آنریبل میاں نواز شریف‘ سی او اے ایس جنرل راحیل شریف جناب آپ اپنا سٹکس اسٹاکس اٹھائیں اور ہاکی کو ہٹ لگائیں ‘ خدا خدا کرکے گول کریں اور جیت جائیں۔