عالمی امن ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اتوار کو 18ویں سالگرہ منائیں گی

ہفتہ 11 جولائی 2015 14:59

عالمی امن ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اتوار کو 18ویں ..

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء ) عالمی امن ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اتوار کو 18ویں سالگرہ منائیں گی ۔ ملالہ یوسفزئی 12 جولائی 1997ء کو پاکستان کے مشہور شہر مینگورہ میں پیدا ہوئی تھیں جہاں پر انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ ملالہ یوسفزئی بچپن ہی سے تخلیقی صلاحیتوں کی مالک تھیں اور انہوں نے خواتین کی آزادی کیلئے جدوجہد شروع کی ، ملالہ یوسفزئی نے کم عمری میں ہی لڑکیوں کو جہالت سے نکالنے اور ان کی زندگی میں جدت لانے کیلئے کالم نگاری کا آغاز کیا اور بین الاقوامی میڈیا میں اس حوالے سے کالم نگاری کی جس کے بعد ملالہ یوسفزئی پر طالبان نے حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہو گئیں اور انہیں برطانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر کافی عرصے میں زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئیں ، ملالہ یوسفزئی کو اس حوالے سے کافی ایوارڈز سے نوازا گیا اور عالمی رہنماؤں نے ان کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پوری دنیا میں سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسفزئی کو دنیا کے سب سے بڑے نوبل پرائز انعام سے بھی نوازا گیا ۔ گزشتہ ہفتے ملالہ یوسفزئی نے اوسلو میں تعلیم کے حوالے سے جاری کانفرنس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور پاکستانی لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اپنے جذبات و احساسات سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :