اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ خیرپور کے چھاپے،احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 11 ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 11 جولائی 2015 17:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ / اسسٹنٹ کمشنر خیرپور نے ماہ رمضان میں اشیاء خورد و نوش کے نرخوں میں من پسند اضافے اور روزے کے اوقات کار میں کھانے پینے کی اشیاء استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے خیرپور شہر کی مختلف دکانوں اور ہوٹلوں پر اچانک چھاپے مار کر 6 افراد و ہوٹل مالکان پر مجموعی طور پر 11 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے فوری طور پر ان کو چالان جمع کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ خیرپور نے عوامی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے خیرپور شہر کی دکانوں پر اچھانک چھاپے مار کر اشیاء خورد و نوش کے نرخ کی فہرست طلب کی فہرست آویزاں نہ کرنے اور من پسند نرخ پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پھل فروش گھنشام مل پر پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا اسی طرح خلاف ورزی کرنے پر ہوٹل مالکان طفیل محسن ، غلام رسول خاصخیلی،سہراب وسان ، عبدالجبار،دیبار علی پر مجموعی طور پر گیارہ ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔