چڑیا گھر انتظامیہ کا آنے والے شائقین کی تعداد میں ریکارڈ کمی کی وجوہات جاننے کا فیصلہ کیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 17:51

چڑیا گھر انتظامیہ کا آنے والے شائقین کی تعداد میں ریکارڈ کمی کی وجوہات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) چڑیا گھر انتظامیہ نے آنے والے شائقین کی تعداد میں ریکارڈ کمی کی وجوہات جاننے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ شائقین کی تعداد میں ڈاؤن فال کے تدارک کے حوالے سے جامع پلان بنائے گی۔

(جاری ہے)

ہر سال بڑھنے والی2لاکھ شائقین کی تعداد میں سال 2014-15 میں کمی ہوگئی ہے۔ 2010 میں شائقین کی تعداد31لاکھ43 ہزار2011 میں بڑھ کر 34لاکھ18 ہزار‘2012 میں 37لاکھ 74ہزار اور2013 میں 39لاکھ 85ہزار تک شائقین کی تعداد پہنچ گئی تھی لیکن گزشتہ اس تعداد میں 2لاکھ شائقین کی کمی واقع ہوئی ہے۔