راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کی بنکنگ کورٹ میں پیشی، فرد جرم عائد نہ ہو سکا۔ وکیل کے بیٹے نے ماڈل ایان علی کو مہندی اور عید کارڈ کا تحفہ بھی دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جولائی 2015 11:11

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کی بنکنگ کورٹ میں پیشی، ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش کیا گیا . تفصیلات کے مطابق کسٹم کورٹ کے جج کی رخصت کے باعث ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز نہ ہو سکا۔ ماڈل ایان علی کو عدالت پہنچنے پر عید کے تحائف بھی دیئے گئے۔ کرنسی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل گرل ایان علی کو سکیورٹی خدشات کے باعث بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا۔

احاطہ عدالت پہنچنے پر وکیل کے بیٹے نے ماڈل گرل کو عید کارڈ اور مہندی کا تحفہ دیا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت آج ہونا تھی تاہم سپیشل جج کسٹمز رانا آفتاب احمد کی رخصت کے باعث کیس میں ملزمہ پر فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے کارروائی کا آغاز نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

عدالت نے فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی پندرہ روز کیلئے موخر کر دی۔

بنکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان نے بطور ڈیوٹی جج ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جولائی تک توسیع کر دی. ڈیوٹی جج صابر سلطان کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت میں ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت میں پیش کیا جائے گا اور فر د جرم بھی کسٹم عدالت میں ہی عائد کی جائے گی. یاد رہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ایان علی کو 14 مارچ کو اسلام آباد سے دبئی پانچ لاکھ ڈالر سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :