اداکارہ سونم کپور بھی فواد خان کے مداحوں میں شامل

پیر 13 جولائی 2015 11:26

اداکارہ سونم کپور بھی فواد خان کے مداحوں میں شامل

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور پاکستانی اداکار فواد خان کی صلاحیتوں کی معترف نکلیں ، کہتی ہیں فواد خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکار ہیں ۔ پاکستانی اداکارفواد خان کا جادو بالی ووڈ میں سر چڑھ کر بول رہا ہے ، اب سونم کپور بھی ان کے مداحوں میں شامل ہوچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں سونم کپور نے کہا کہ پاکستانی اداکار فواد خان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ، فواد خان بہت شرمیلے نظر آتے ہیں لیکن درحقیقت عام زندگی میں وہ بڑے زندہ دل اور مزاحیہ انسان ہیں ۔

بہت سے بھارتی اخبار سونم کپور کی جانب سے فواد خان کی تعریف کو دونوں کے درمیان محبت کی شروعات قرار دے رہے ہیں ، اب حقیقت کیا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔