کامیڈی فلم” مینیز “امریکہ میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

پیر 13 جولائی 2015 11:26

کامیڈی فلم” مینیز “امریکہ میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم مینینزامریکہ بھر میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔فلم مینینز کی کہانی رنگا رنگ دنیا سے شہر کی دنیا میں آنے والے ننھے کارٹون کرداروں کے گرد گھوم رہی ہے جن کو اپنے نئے ماسٹر کی تلاش ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ماسٹر کی کھوج کیلئے وہ بہت سارے خطروں کا سامنا کرتے ہیں، فلم کی ہدایتکاری کیل بالڈا اور پیئیرکوفن نے کی ہے اور فلم میں مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔