راولپنڈی : جیل میں قید کی زندگی پر کوئی کتاب نہیں لکھ رہی، ایان علی کی قید کے دوران پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جولائی 2015 11:43

راولپنڈی : جیل میں قید کی زندگی پر کوئی کتاب نہیں لکھ رہی، ایان علی کی ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) : ماڈی ایان علی نے جیل میں قید کے دوران پہلی مرتبہ میڈیا سے بات کی. میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماڈل گرل نے کہا کہ میں سو فیصد پروفیشنل ماڈل ہوں اور میرا کسی بھی سیاسی شخصیت سے کوئی تعلق نہیں ہے.

(جاری ہے)

ایان علی کا کہنا تھا کہ جیل کے قیدیوں کو افطار کروانے کی اجازت مانگی تھی لیکن جیل انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی. انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ میں جیل میں بطور قیدی سے متعلق کوئی کتاب نہیں لکھ رہی. کیس سے متعلق ایان علی نے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا. ماڈل گرل کا کہنا تھا کہ کیس سے متعلق کوئی بات نہیں کر سکتی اس سے کیس خراب ہوتا ہے.

متعلقہ عنوان :