سی پی ایل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری

پیر 13 جولائی 2015 12:29

سی پی ایل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری

ٹرینیڈاڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء)کیربیئن پریمیئر لیگ میں کل منگل کو واحد میچ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل اور سینٹ لوشیا ذوکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی ایل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں دنیا کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ کا 23 واں میچ (آج) ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل اور سینٹ لوشیا ذوکس کے مابین پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ سینٹ لوشیا ذوکس کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے جبکہ ریڈ سٹیل 5 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ 15 جولائی کو لیگ کے 24 ویں میچ میں گیانا ایمزون واریئرز اور جمیکا تلاواز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔